سندھ میں زکوہ کے مستحقین کے لئے عید سے قبل امداد، 18کروڑ جاری

کراچی(پی این آئی)سندھ میں زکوہ کے مستحقین کے لئے عید سے قبل امداد، 18 کروڑ جاری،سندھ حکومت نے بے نظیرمعاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین زکوٰۃ کے لئے عید پیکیج جاری کردیا۔ محکمہ زکوٰۃ و عشر سندھ نے 18 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کردی ہے۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ

94934 بے نظیرمعاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین کو 18 کروڑ روپے سے زائد جاری کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیرمعاونت کارڈ کے رجسٹرڈ مستحقین کو فی کس 2 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ زکوٰۃ سندھ نے عید پیکیج کی رقم مستحقین کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفرکردی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ مستحقین زکوٰۃ بے نظیرمعاونت کارڈ کے ذریعے متعلقہ بینک سےرقم نکلوا سکتے ہیں۔سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر زکوٰۃ کی تقسیم کو مزید آسان اور شفاف بنایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں