اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان صوبوں کے اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں، مشرف کے نقش قدم پر چل رہے، بلاول کے بعد زرداری بھی وزیر اعظم پر برس پڑے،پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں کورونا وائرس ، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال
کیا گیا۔اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جب 2008 میں اقتدار ملا تو ملک دہشت گردی اور نفاق کا شکار تھا لیکن ہم نے قومی اتفاق رائے سے سوات آپریشن کیا اور امن لے کر آئے۔سابق صدر نے کہا کہ حکومت کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، حکمران پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے اور وزیراعظم عمران خان مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں