اسلام آباد(پی این آئی)لاک ڈاؤں کی نرمی کے ساتھ احتیاط کی ہدایت نظر انداز، بازاروں میں خریداروں کا رش لگ گیا۔ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا دوسرا دن ہے اور بڑے شہروں کے بازاروں میں عوام کا رش لگ گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور بڑے
شہروں میں کاروبار بھی کھل گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوسرے روز بھی مارکیٹوں اور بازاروں میں لوگوں کا رش لگا رہا۔کراچی، لاہور، سرگودھا، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوسرے دن بھی دکان داروں اور شہریوں نے حفاظتی پابندیوں کی دھجیاں اڑا دیں۔دکانداروں اور شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا بلکہ حکومت کے طے کردہ ضابطہ کار کی بھی پابندی نہیں کی گئی۔دوسری جانب ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک مہلک وائرس سے 724 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 32 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں