لاہور (پی این آئی) پنجاب بھر میں بڑے شاپنگ مالز بھی جلد کھولے جانے کا امکان، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاق سے شاپنگ مالز کھولنے کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال سے آل پاکستان شاپنگ مال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس دوارن ایسویسی ایشن نے لاک
ڈاؤن کے باعث شاپنگ مالز کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے،کاروبار کھولنے کی اجازت کا مطالبہ کیا۔صوبائی وزیرصنعت نے شاپنگ مالز ایسویسی ایشن کو وفاقی حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ صوبائی وزیرصنعت اسلم اقبال نے کہا ہے کہ شاپنگ مالز کی بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات کا احساس ہے. اسلم اقبال کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاپنگ مالز کو کھولنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کروں گا . حکومت نے غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے کئے ہیں. انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ لوگوں کی معاشی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔انشاءاللہ جلد مشکل حالات سے نکلیں گے اور مکمل کاروباری سرگرمیاں بحال ہونگی۔ پنجاب حکومت نےلاک ڈاون کے حوالے سے مرتب کی گئی پالیسی میں 3 دن لاک ڈاون جبکہ 4 دن نرمی کا فیصلہ کیا ہے. ہفتے میں تین دن جمعہ،ہفتہ اور اتوار پورے پنجاب میں لاک ڈاون ہوگا جبکہ چار دن پیر،منگل، بدھ اور جمعرات کو نرمی کی جائے گی۔ نرمی کے چار دنوں میں دکانیں اور عام بازار کھلے ہوں گے۔یاد رہے وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں دکانیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ پنجاب بھر میں تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ صوبے میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔لیکن لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں بھی شاپنگ مالزاور بڑے پلازے بند رہیں گے۔ تاہم اب اس لاک ڈاؤن کے نوٹی فکیشن کی مزید وضاحت سامنے آئی ہے جس کے مطابق نجی دفاتر بند رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں