سندھ کا نرسنگ سٹاف الاؤنسز اور مراعات کے لیے کل سے کام چھوڑ ہڑتال کرے گا، ہنگامی حالات میں ہیلتھ پروفیشنل الاونس دینے کا مطالبہ

کراچی(پی این آئی)سندھ کا نرسنگ سٹاف الاؤنسز اور مراعات کے لیے کل سے کام چھوڑ ہڑتال کرے گا، ہنگامی حالات میں ہیلتھ پروفیشنل الاونس دینے کا مطالبہ۔ ینگ نرسزایسوسی ایشن سندھ نے کل سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ینگ . نرسزایسوسی ایشن سندھ کے صدر اعجاز کلیری نے کہا کہ کل سے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ ہڑتال ہوگی، کراچی کے تمام اسپتالوں کی نرسز کل کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دینگی، نرسز کے خلاف انتقامی کاروائی اور جبراً تبادلوں پر تحفظات ہیں۔صدر وائی این اے نے مطالبہ کیا کہ تمام نرسز کو ہیلتھ رسک الاونس دیا جائے، جبراً تبادلوں کوختم کیا جائے، ہمیں ہنگامی حالات میں ہیلتھ پروفیشنل الاونس دیا جائے،نرسز کو پی پی ای کٹس فراہم کرنے سمیت دیگر مطالبات منظور کیے جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں