تازہ ترین

آئندہ بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف نے قرضے کی نئی قسط کیلئےسخت شرائط رکھ دیں، 800ارب کے نئے ٹیکس لگائے جائیں

اسلام آباد (پی این آئی): آئندہ بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف نے قرضے کی نئی قسط کے لیے سخت شرائط رکھ دیں، 800 ارب کے نئے ٹیکس لگائے جائیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیاں 5100 ارب چاہتا ہے اور آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ اہداف مقرر نہ ہونے پر قرض پروگرام

دوبارہ شروع نہیں ہوگا۔ذرائع نے کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کامطالبہ ہے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا صفر اعشاریہ چار فیصد مقرر کیا جائے جب کہ سود اور قرض ادائیگی کے لیے 2700 ارب روپے مختص کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر 5100 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 800 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانا پڑیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے بجٹ اہداف سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے سے گریز کیا ہے اور وزارت خزانہ خود ذمہ داری لینے کی بجائے تما م اہداف وزیر اعظم سے مقرر کروانا چاہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں