تازہ ترین

کراچی والوں کے لیے اچھے موسم کی خبر، کل سے بارش کے نئے سسٹم کی انٹری، بالائی سندھ میں بارش ہو گی

کراچی: (پی این آئی) کراچی والوں کے لیے اچھے موسم کی خبر، کل سے بارش کے نئے سسٹم کی انٹری، بالائی سندھ میں بارش ہو گی،پاکستان میں کل سے مغربی سسٹم کی انٹری ہوگی، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ میں کل سے بارش کا امکان ہے۔گرمی سے پریشان کراچی والوں کیلئے محکمہ موسمیات سے

اچھی خبر آگئی۔ 12 مئی سے ایران کے راستے سے بلوچستان میں مغربی سسٹم داخل ہو گا جو بالائی سندھ میں بادل برسائے گا۔کراچی میں بھی 13 مئی کی شب سے بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ کل سے 16 مئی تک شہر قائد کا درجہ حرارت بھی کم ہو کر 34 سے 36 ڈگری پر آسکتا ہے۔چار روز کے دوران موسم ابرآلود جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال رہیں گی، مغربی سسٹم تک شہری شدید گرمی سے بچے رہیں گے۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں