اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آرمی چیف کا ٹیلی فون،کورونا پازیٹو ہونے پر خیریت دریافت کی

اسلام آباد(پی این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آرمی چیف کا ٹیلی فون،کورونا پازیٹو ہونے پر خیریت دریافت کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔آرمی چیف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کی خیریت دریافت کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسد قیصر کی

جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے اسد قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیک تمناؤں اورخصوصی دعاؤں پر شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے بچوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں