اندرون ملک پروازیں مزید 3 کے لیے بند، 13مئی تک پابندی رہے گی

اسلام آباد(پی این آئی)اندرون ملک پروازیں مزید 3 کے لیے بند، 13مئی تک پابندی رہے گی، حکومت نے اندرون ملک فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 3دن کی توسیع کردی ۔حکومت نے ڈومیسٹک پروازوں پر پہلے ہی 10 مئی تک پابندی عائد کررکھی تھی ، جو آج رات 12 بجے ختم ہورہی تھی ۔اندرون ملک فضائی آپریشن

کی بندش 3 دن کے اضافے کے بعد 13 مئی تک بند رہیں گی ۔گزشتہ دنوں ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے اندرون ملک پروازوں پر پابندی میں توسیع کی تھی ۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازیں مزید 3 دن یعنی 10 مئی رات 12 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق اس دوران خصوصی پروازوں اور چارٹر طیاروں کو پابندی سےا ستثنیٰ حاصل تھا۔……..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں