اسلام آباد(پی این آئی)آزاد کشمیر، گلگت بلتستان بھارتی ٹی وی کے موسم کے بلیٹن میں شامل، دفتر خارجہ نے اقدام مسترد کر دیا،پاکستان نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو موسمی خبرنامہ میں شامل کرنے کا بھارتی اقدام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے جاری کردہ نام نہاد سیاسی نقشہ کی طرح یہ اقدام بھی کالعدم
ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت یو این سلامتی کونسل قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارتی غیر قانونی اقدام سے کشمیر کی متنازع حیثیت ختم نہیں ہو سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں چھین سکتی۔ بھارت بے بنیاد دعوؤں سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے سے باز رہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اسے بھارت کا ایک اور شر انگیز اقدام اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی مثال قرار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں