کراچی(پی این آئی)کراچی میں طارق روڈ کے تاجروں کا پیر کو شاپنگ مالز کھولنے کا اعلان، قواعد کی پابندی کا خیال رکھیں گے۔کراچی کے مشہور تجارتی مرکز طارق روڈ ٹریڈرز الائنس نے مالز نہ کھولنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کردی۔طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن کا کہنا تھا کہ مالز نہ
کھولنے کے فیصلے کیخلاف ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ پیر کو مالز کھولے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ رات میں چند گھنٹوں کے لیے مالز کھولنےکی تجویز دی ہے، مالز میں فاصلے اور طے کردہ ضابطہ کار پر عمل ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کو 9 مئی سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا تھا جبکہ انہوں نے چھوٹی مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔اس کے علاوہ سندھ حکومت نے بھی کہا ہے کہ 9 مئی تک جو کاروبار، ادارے اور دفاتر بند تھے وہ بدستور بند رہیں گے۔اس فیصلے کے تناظر میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں