قوم کا مال کھانے نہیں دیں گے، سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار بوری گندم کی چوری، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے انکوائری کا حکم دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)قوم کا مال کھانے نہیں دیں گے، سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار بوری گندم کی چوری، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے انکوائری کا حکم دے دیا،چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سندھ میں گندم چوری کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق نیب سکھر کو محکمہ خوراک

سندھ کے 2 مقدمات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر سے سرکاری فنڈز برآمد کر کے خزانہ میں جمع کرائے جائیں۔واضح رہے سندھ حکومت نے گندم چوری اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک اور چیف سیکریٹری نے گندم خورد برد سے متعلق لکھا تھا کہ محکمہ خوراک کراچی کے گودام میں 1 لاکھ 72 ہزار بوریوں کی خورد برد ہوئی جس سے 50 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا جب کہ سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار گندم کی بوری تعداد محکمہ خوراک کراچی کے گودام کے علاوہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close