کورونا لاک ڈاؤن میں فنکار بھی بےروزگار، پنجاب کا محکمہ ثقافت بے روزگار فنکاروں کو 15سے 20ہزار دے گا

لاہور(پی این آئی) :کورونا لاک ڈاؤن میں فنکار بھی بےروزگار، پنجاب کا محکمہ ثقافت بے روزگار فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار دے گا،حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کا پیکج تیار کیا ہے جس کی

منظوری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی جس کے تحت مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک دیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث دیگر طبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کو فنکاروں کی مشکلات کا پورا احساس ہے لہٰذا مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فنکاروں کا حق ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں