کراچی(پی این آئی) :کورونا کے دو مریضوں کو اب تک پلازمہ لگایا گیا، دونوں کی طبیعت میں بہتری، ڈاکٹر طاہر شمسی نے امید افزاء بات کر دی،قومی ادارہ برائے امراض خون کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ سندھ میں اب تک 2 کورونا مریضوں کو پلازمہ لگایا جاچکا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ
مریضوں کو 2 روز قبل پلازمہ لگایا گیا تھا جس کے بعد سے ان میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پلازمہ دیے جانے والوں میں ایک 63 سالہ شخص اور ایک 35 سالہ خاتون شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا جامشورو سے ہے۔دوسری جانب قومی ادارہ برائے امراض خون اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت جناح اسپتال میں زیرعلاج ضرورت مند مریض کو پلازمہ دیا جائے گا۔…….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں