چوہدری پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز کا پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا، 8 مئی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی

لاہور(پی این آئی)چوہدری پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز کا پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا، 8 مئی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی،حمزہ شہاز کے پروڈوکشن آرڈراسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے جاری کردیے ہیں۔ حمزہ شہباز 8 مئی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔اس سے قبل مسلم لیگ

ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ن لیگی رہنما نے مؤقف اپنایا ہے کہ جیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے ضمانت پر رہا کیا جائے۔حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ امجد پرویز کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔ن لیگی رہنما نے مؤقف اپنایا ہے کہ حمزہ شہباز کو کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور لاہور ہائی کورٹ سے ہدایت بھی جاری ہوئی ہیں کہ قیدیوں کی درخواست ضمانتیں دائر کی جائیں۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملزم کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کیا جائے۔خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی پر آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس کے مقدمات ہیں۔ حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق مقدمات میں 11 جون2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں