وزیراعظم کل وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، بجلی کے نرخ، احساس پروگرام زیر بحث آئے گا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم کل وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، بجلی کے نرخ، احساس پروگرام زیر بحث آئے گا،وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ لاک ڈاؤن میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت کرے گی۔وفاقی کابینہ

اجلاس کیلئے 5 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا، کابینہ کو مقامی طور پر تیار ماسک، سینی ٹائیزرز اور حفاظتی آلات پر بریفنگ دی جائے گی۔واپڈا کے ممبر فنانس کی تقرری اور فوڈ نان فوڈ ا شیاء کو لازمی سرٹیفکیشن مارک اسکیم میں شامل کرنے کی منظوری دے گی، واپڈا ممبر فنانس کی تقرری کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں اور کیبنٹ فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا، جبکہ دو ماہ تک بغیر وارنشنگ کے نوٹ چھاپنے کیلئے سمری بھی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال، چھوٹے کاروبار کے تحت صنعتی اور کمرشل بجلی کنکشن میں رعایت اور احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں