کورونا سے لڑنے والے میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین، کراچی کی 219فٹ اونچی پہاڑی پر 12×18کا سفید پرچم لہرا دیا گیا

کراچی(پی این آئی)کورونا سے لڑنے والے میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین، کراچی کی 219 فٹ اونچی پہاڑی پر 12×18 کا سفید پرچم لہرا دیا گیا،کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی کے سب سے اونچے مقام پر سفید جھنڈا لہرا دیا گیا ہے۔میٹرو پولیٹن کمشنر

سیف الرحمٰن نے کِڈنی ہِل پارک کے سب سے اونچے مقام پر سفید پرچم لہرایا۔اس موقع پر نثار احمد پرچم والے اور دیگر بھی موجود تھے۔کراچی کی یہ پہاڑی سطح سمندر سے 219 فٹ بلند ہے جس پر موجود پرچم کئی کلومیٹر دور سے دیکھا جاسکتا ہے۔سیف الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پرچم کراچی کے سب سے اونچے مقام پر لہرایا گیا جو 12 فٹ لمبا اور 18 فٹ چوڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پرچم کو لہرانے کا مقصد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی صحت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مریضوں کی خدمت کی۔……….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں