بلوچستان کے علاقے جعفر آباد کی4سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

جعفر آباد (پی این آئی)بلوچستان کے علاقے جعفر آباد کی4سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ،بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا، ضلع جعفرآباد کی 4 سالہ بچی میں مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق پولیو کا نیا کیس ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد سے رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچی کے والدین انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں۔اس نئے کیس کے ساتھ، بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد7 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق رواں سال پشین میں 2، نصیر آباد، جعفر آباد، سبی، ژوب اور صحبت پور میں ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔…….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close