لاہور(پی این آئی) چھوڑیں گے تو نہیں، اثاثہ جات و منی لانڈرنگ کیس، نیب نے شہباز شریف کو کل پھر طلب کر لیا ،قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو کل پھر طلب کر لیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں میاں شہباز
شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ کل 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلامیے کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف 2 مرتبہ طلبی کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں