لاہور(پی این آئی)تاجربرادری کے لیے بڑی خبر ،پنجاب حکومت کا عید سے پہلے کاروبار کھولنے کا فیصلہ، عید شاپنگ کی کر لیں تیاریاں،پنجاب میں عید سے پہلے کاروبار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چین اسٹور اور ریٹیل انڈسٹری کوبھی کھولنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع پنجاب حکومت
کے مطابق آئندہ چند دنوں میں کاروباری سرگرمیاں بحال کی جائیں گی جس کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ کسی نقصان سے بچا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ جلد حفاظتی انتظامات کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کی اجازت دے دی جائے گی۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم اس دوران چند کاروبار کو طے کردہ ضابطہ کار کے تحت کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں