اسلام آباد(پی این آئی)افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی شروع، طورخم سرحد یکطرفہ طور پر بحال کر دی گئی،وفاقی وزارتِ داخلہ کے احکامات پر طورخم سرحدی گزرگاہ کو بابِ پاکستان کے مقام پر آج یک طرفہ طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال کے مطابق وفاقی وزارتِ داخلہ کے
احکامات پر پاک افغان سرحد طورخم کو آج یک طرفہ طور پر بحال کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرحد کی اس بحالی کے نتیجے میں افغانستان میں پھنس جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔ڈی پی او کے مطابق طورخم سرحد سے داخل ہونے والے پاکستانیوں کو میڈیکل ایس او پی کے مطابق پولیس کی نگرانی میں قرنطینہ سینٹرز منتقل کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ طورخم سرحد کو کورونا وائرس کے روک تھام کی خاطر 16 اپریل کو بند کر دیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں