سابق حسینہ عالم سشمیتاسین نے اپنے بچوں کے ہمراہ سورۃالعصر کی تلاوت کی، ویڈیو وائرل ہو گئی

نئی دہلی(پی این آئی)سابق حسینہ عالم سشمیتا سین نے اپنے بچوں کے ہمراہ سورہ العصر کی تلاوت کی، ویڈیو وائرل ہو گئی ،معروف بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے لائیو سیشن کے دوران قرآن پاک کی سورۃ العصر کی تلاوت کرکے مسلمان مداحوں کی خواہش پوری کردی۔حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچوں کے ہمراہ لائیو سیشن کیا اور اس دوران اداکارہ نے مسلمان مداحوں کی خواہش بھی پوری کی۔لائیو سیشن کے دوران مسلمان مداحوں کی درخواست پر اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے بچوں کے ساتھ قرآن پاک کی سورۃ العصر کی تلاوت کی۔بعد ازاں سشمتا سین کی تلاوت کلام پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے ان کی تعریفیں کی گئیں۔دوسری جانب لائیو سیشن کے دوران اداکارہ سے ملتان کے ایک مداح نے ان سے پاکستان آنے سے متعلق ایک سوال کیا۔اس کے جواب میں سشمیتا سین نے کہا کہ ‘امید ہے کہ بہت جلد پاکستان آؤں، میں 3 مرتبہ کراچی آچکی ہوں اور تینوں ہی مرتبہ مجھے یہاں سے بے حد محبت ملی‘۔واضح رہےکہ اس سے قبل بھی اداکارہ نے سورۃ العصر کی تلاوت کرکے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی تھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

https://twitter.com/i/status/1255655153505644549

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close