تازہ ترین

رواں ہفتے بارشیں ہی بارشیں ہونیوالی ہیں، محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنادی

پشاور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں پیر سے 2 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے روزہ داروں کے لئے بارشوں کی نوید سنادی گئی ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے پورے ہفتے کے دوران ان

علاقوں میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 مئی بروز ہفتہ تک بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان و خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوموار کو بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں، منگل کو بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں اور بدھ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں