ایک ہفتہ قبل کورونا کا شکار ہونے والےپروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید انتقال کرگئے

پشاور(پی این آئی): حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔صوبائی

حکومت نے پروفیسر محمد جاوید کا نام سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے اور اہل خانہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بلدیات اور لیڈی ریڈنگ اسپتال کی دو لیڈی ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1700 سے زائد ہے اور اب تک سب سے زیادہ 89 ہلاکتیں بھی یہیں ہوئی ہیں جب کہ صوبے میں پشاور شہر کورونا سے بری طرح متاثر ہے۔……..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں