کراچی(پی این آئی)کراچی میں تاجر رہنماؤں گرفتار کر لیے گئے سخت کارروائی کر دی گئی،کراچی کے علاقوں آئرن مارکیٹ اور ٹمبرمارکیٹ میں دکانیں کھلنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دکانیں بند کرانا شروع کردیں، پولیس کے اس عمل پر تاجر رہنماؤں اور دیگر نے احتجاجاً گرفتاری دےدی۔صدر آل سٹی تاجر
اتحاد حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی نیت ہی نہیں کہ کاروبار کھولے جائیں، ایس او پی کی پاسداری کرتے ہوئے کاروبار کریں گے، آج دکانیں کھول کر ڈیمو دیا ہے، کل سے دکانیں کھول دیں گے۔پولیس اور تاجروں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ایس پی سٹی نے ٹمبر اور آئرن مارکیٹ میںمزید نفری طلب کرلی۔ہول سیل کیمسٹ کے رہنما عاطف بلو کا کہنا ہےکہ نیپئر تھانے کی موبائل حماد پونا والا کو لے گئی ہے، حماد پونا والا آئرن اسٹیل مارکیٹ کھلوا رہے تھے، حکومت تاجروں کے حالات سمجھے اور کوئی بیچ کی راہ نکالے۔حماد پونا والا نے گرفتاری دینے سے قبل اپنے بیا ن میں کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیں لالی پاپ دیا تھا کہ مارکیٹ جلد کھلوادی جائے گی۔ لیکن چار پانچ دن ہوگئے ہیں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ حکومت نے بتایا ہے کہ وفاق سے منظوری لے کرمارکیٹ کھلوادیں گے۔حماد پونا والا نے کہا کہ ہم کسی جھگڑے کے بغیر ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے کاروبار کھولنا چاہتے ہیں، جبکہ حکومت قواعد بنانے کے لیے تیارنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کاروبار کو برباد ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، کل پورا دن حکومت کی طرف سے اجازت کا انتظار کرتے رہے۔ ہم نے آج اسٹیل مارکیٹ کھول دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں