پولیس ایکشن کی ویڈیوز روکنے کا حکم جاری کیوں ایسا کیا گیا؟

کراچی(پی این آئی)کپولیس ایکشن کی ویڈیوز روکنے کا حکم جاری، کیوں ایسا کیا گیا؟۔ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے ڈی آئی جیز کو پولیس کارروائیوں کی ویڈیوز جاری نہ کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی پولیس چیف نے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی نے

کہا کہ پولیس افسران سوشل میڈیا پر کارروائیوں کی ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے ہیں، جبکہ کارروائیوں، سرگرمیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالنا ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی افسران کو احکامات دیں کہ آئندہ ایسی کوئی چیز سوشل میڈیا پرنہ ڈالی جائے۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ایسی ویڈیوز انویسٹی گیشن کے دوران بطور ثبوت استعمال ہوسکتی ہیں۔غلام نبی میمن نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف معطلی اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close