کراچی(پی این آئی)پاکستان میں کوروناوائرس کے کیسزبڑھنےکا وقت قریب،وزیر صحت سندھ۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہےکہ لاک ڈاؤن میں رعایت دی تو کیسز کی تعداد بڑھ جائے گی۔اپنے ایک بیان میں عذرا پیچوہو نے کہا کہ مئی میں کورونا کیسز پیک پر ہوں گے، کیسز کی پیک وسط مئی اور مئی کے
آخر میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت کوروناکیسز کے اعتبار سے تعداد 10 فیصد مثبت ہے اور صوبے میں کیسز میں شرح اموات 2.2 فیصد ہے۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں صورتحال زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلوں پر مؤثر انداز میں عمل کرنا ہوگا، لاک ڈاؤن میں رعایت دی تو تعداد اور زیادہ بڑھ جائے گی۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3373 اور ہلاکتیں 69 ہوچکی ہیں جن میں سے زیادہ تر کیسز کی تعداد کراچی سے سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں