مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب رمضان کا پہلا روزہ کب ہونے کا امکان ہے؟

کراچی(پی این آئی) پاکستان میں رمضان کا چاند جمعرات کو نظر نہیں آسکے گا جس کی وجہ سے ملک میں رمضان کا پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے 80 فیصد علاقوں میں مطلع صاف ہوگا، صرف شمالی علاقہ جات اور کے پی کے کچھ علاقوں میں

بادل ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے وقت چاند کی عُمر کم ہوگی جبکہ انسانی آنکھ سے نظر آنے کے لیے چاند کی کم ازکم عمر ساڑھے 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی زیادہ سے زیادہ عمر 12 گھنٹے 15 منٹ تک ہوگی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں طلب ہوگا، مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میٹ آفس کراچی میں ہوگا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے جبکہ اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوہسار کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں