پاکستان ریلوے بھی پیچھے نہ رہا،کوروناریلیف فنڈ میں 50ملین کا عطیہ جمع کرا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان ریلوے نے وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار روپے کا عطیہ جمع کرا دیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار روپے کا عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔واضح

رہے کہ پاکستان بھر سے مخیر حضرات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ برائے کورونا فنڈ میں عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستانی تاجر حسین داؤد کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے جمع کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی ایک کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا تھا۔پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال،پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 166 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں