سندھ حکومت لچک پر آمادہ ہو گئی،تاجروں کو محدود کاروبار کرنے کی اجازت

کراچی(پی این آئی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تاجروں نے درخواست کی ہے کہ کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے، جبکہ مشاورت کی ہم ابتدائی رپورٹ بنارہے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی اور کاروبار کھولنے کے معاملے پر وفاق سے بھی مشاورت ہوگی،

جبکہ رپورٹ ٹاسک فورس کی منظوری کے بعد وفاق کو بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاق اور صوبے کی مشاورت سے فیصلہ کریں۔سعید غنی نے کہا کہ تاجروں نے مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے، مگر ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں ایک جیسے فیصلے ہوں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حتمی فیصلے وزیر اعظم صاحب کریں۔سعید غنی نے کہا کہ تاجروں نے تجاویز دی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں