کراچی(پی این آئی)کراچی پولیس میں شامل خواتین پولیس افسران نے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت لینی شروع کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) جمشید ٹاؤن کا کہنا ہے کہ شہری بہت جلد خواتین پولیس افسران کو موٹر سائیکلوں پر گشت کرتے دیکھیں گے۔ڈی ایس پی جمشید ٹاؤن کا ماننا
ہے کہ خواتین پولیس افسران کی اس نئی مہارت سے اُن کے علاوہ محکمے کو بھی فائدہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کے دوران خواتین اہلکاروں کو حادثات بھی پیش آئے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ جرائم کے خاتمے کیلئے مرد پولیس اہلکاروں کے شانہ بشانہ کام کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔خواتین پولیس افسران کے لیے کچھ مشکل نہیں کیونکہ جب انہوں نے اسلحہ چلانا سیکھ لیا تو موٹر سائیکل تو ویسے بھی بچوں کا کھیل ہے۔اپنے طرز کے اس منفرد اقدام کے باعث کراچی میں بہت جلد خواتین پولیس افسران بھی موٹر سائیکل پر گشت کرتی اور مجرموں کا پیچھا کرتی نظر آئیں گی۔پولیس کے محکمے میں خواتین افسران کے لیے اس جدت کا بیڑا اٹھانے والے ڈی ایس پی جمشید ٹاؤن اپنے اس اقدام سے پُرجوش ہیں اور کہتے ہیں کہ خواتین اہلکار اب کراچی کی سڑکوں پر گشت کرتی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کرتی نظر آئیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں