ہم پر کیسے عذاب نہ آئے ؟پاکستان کے اہم شہر میں راشن دینے کے بہانےشادی شدہ خاتون کی عزت لوٹ لی گئی

فیصل آباد (پی این آئی)فیصل آباد میں ضرورت مند خاتون کو راشن کا جھانسہ دے کر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، چک 224 سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اس کے شوہر کے جاننے والے 3 افراد نے راشن کی لالچ دے کر گھر بلایا اور موقع کا فائدہ اٹھا کر اس کی عزت تار تار کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد

میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ چک 224 کے علاقے کی ضرورت مند رہائشی خاتون کو راشن کی لالچ دے کر اوباش مردوں نے جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کے شوہر کے جاننے والے 3 افراد نے خاتون کو راشن دینے کیلئے ایک خالی گھر میں بلایا، اور پھر موقع کا فائدہ اٹھا کر خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بعد ازاں خاتون نے پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close