کراچی(پی این آئی) ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2889تبلیغیوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 437 مثبت اور 2452 منفی آئے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ان تبلیغی جماعت کے افراد کو سندھ کے مختلف اضلاع میں رکھا گیا تھا اور ان تمام افراد کو پہلے 14 روز قرنطینہ میں بھی
رکھا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جن کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں انہیں ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے گھروں کو روانہ کردیا جائے گا تاہم اس سے قبل انہیں متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا اور منفی ٹیسٹ کے حامل تبلیغیوں کو اپنے گھروں میں 14 روز قرنطینہ میں گزارنا ہوگا، احتیاطی تدابیر کے طور پر گھر کے دیگر افراد سے بھی سماجی دوری اختیار کرنا ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں