جمعہ کی نماز کل کہاں ادا کریں،سندھ حکومت کا حکم جاری

کراچی (پی این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل دن 12 سے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر علماء نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے علماء اور عوام تعاون کریں تاکہ کل کوئی ناخوشگوار واقعہ نا ہو۔ترجمان وزیر اعلیٰ کا

کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے علما کرام نے ملاقات کی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن کی زیر قیادت علمائے کرام کے وفد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔وفد کے اراکین میں، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیع رحمٰن، مفتی عابد سعید، عبدالوحید، ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر عدیل، ڈاکٹر سعید اور دیگر شامل تھے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونت وزیر مذہبی امور ناصر شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی نے کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کوروناوائرس پر قابو پانے کے لئے غیر مشروط تعاون پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ جمعہ کے دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے لئے ہماری مدد کریں۔علماء کرام نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی جاری صورتحال سے آگاہ ہیں، لہٰذا انہوں نے حکومت کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کے پیغامات لوگوں پر تعاون کرنے کے لیے زور دیا۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ آئمہ کرام اور عوام سے کہتا ہوں کہ وہ حسب معمول تعاون کریں، تاکہ کل کا دن خوشگوار گزرے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ نا ہو۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس مشتاق مہر کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کے دن دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر ضروری انتظامات کریں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں