کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشگوئی کردی

لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بار ش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلوداورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات

پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا ۔تاہم خیبر پختونخواہ، پنجاب، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔اسلام آباد کی بات کریں تو محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا جبکہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں جمعرات کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہیگا۔تاہم بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ جمعہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔جمعرات کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔جمعہ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوامیں جمعرات کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔اسی طرح جمعہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔جمعرات کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کو ئٹہ ،ژوب، چاٖغی ، چمن ، زیارت ، مستونگ ، نوشکی، بارکھان، قلعہ سیف اللہ ، قلات اور ہر نائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح جمعہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کو ئٹہ ،ژوب، چاٖغی ، چمن ، زیارت ، مستونگ ، نوشکی، بارکھان، قلعہ سیف اللہ ، قلات اور ہر نائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔جمعہ کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روز کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔جمعہ کے روز کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا: کالام 08 ، چترال 04 ، میرکھانی02 ، گلگت بلتستان: استور 08 ، اسکردو 05 ، بونجی ، چلاس 01 ، کشمیر: مظفرآباد (ائیر پورٹ 03) ، گڑ ھی دوپٹہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پر نظر دوڑائیں توشہید بینظیر 42، سکرنڈاور چھور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں