ریاض(پی این آئی) پولیس کے تعاون سے طائف میونسپلٹی نے بخاریہ محلے میں نسوار فروخت کرنے والے شہری کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص نہ صرف بخاریہ بلکہ طائف اور اطراف میں معروف تھا،نسوار استعمال کرنے والے اس سے بڑی مقدار میں خریدتے تھے‘۔میونسپلٹی نے
کہا ہے کہ ’شہری نے اپنے گھر کو کارخانے میں تبدیل کردیا تھا، علاقے کے چھوٹے تاجروں سمیت نسوار کے عادیوں کا وہاں آنا جانا لگا رہتا تھا‘۔میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’نسوار کے تاجر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے 40 کلو نسوار ضبط کی گئی جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا ‘۔میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ نسوار فروخت کرنا اور استعمال کرنا منع ہے، یہ جرم ہے جس پر سزا ہوگی‘۔میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’اب تک متعدد شہریوں اور مقیم غیر ملکیو ں کو نسوار فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں