غریبوں کی بے روزگاری سے ڈر لگتا ہے، بزدار نے صنعتیں کھولنے کی وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی)۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور، شیخوپورہ اور گردونواح کے شہروں کا فضائی دورہ کرتے ہوئے مارکیٹوں اور کمرشل سینٹرز کی بندش کا مشاہدہ کیا اور سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مختلف شہروں کے صنعتی علاقوں کا بھی معائنہ کیا اور لاک ڈاؤن کے

حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعلی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈاون میں 25 اپریل تک توسیع کی ہے جس میں صرف کم رسک والی انڈسٹریز کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گروسری اسٹورز،کریانہ کی دوکانیں، بیکریز، آپٹشنز، پیسٹی سائیڈز، بیچ اورکھاد کی دوکانیں، آٹوورکشاپس، زرعی مشینری کی ورکشاپس اور وینڈرزصبح 9 سے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تمام مارکیٹیں ،شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اورسرکاری و نجی دفاتربند ہیں، صرف سرکاری محکموں کی جانب سے نوٹیفائیڈ سرکاری ملازمین کو دفتر آنے کی اجازت ہوگی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، ڈبل سواری پر بھی پابندی برقرار رہے گی جب کہ سماجی و مذہبی اجتماعات پر پابندی جاری رہے گی، علاوہ ازیں صوبے بھر میں تقریبات، میلوں،کھیلوں کے مقابلوں، جم اور اسنوکر کلبوں پر بھی پابندی جاری رہے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شادی ہالز، مارکیٹس، تعلیمی ادارے، ٹیوشن سینٹرز اور دینی مدارس بھی 25اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ساتھ ہی امتحانات کے انعقاد پر پابندی میں بھی توسیع کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے تک توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل تک بڑھا دیا ہے تاہم اس دوران کچھ شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں