اداکارہ ژالے سرحدی نے کہہ دیا کہ مثبت سوچ آپ کو آپ کے پیاروں کے لیے نتیجہ خیز بنا سکتی ہے

کراچی(پی این آئی)معروف اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ ہم حالات پر تو قابو نہیں پاسکتے ہیں لیکن خوش اور مثبت تو ہوسکتے ہیں۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ژالے سرحدی نے

اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’خوش اور مثبت ہونا ایک انتخاب ہوسکتا ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم اپنے ارگرد کے موجودہ حالات پر قابو تو نہیں پاسکتے ہیں لیکن ہم اِن سے مقابلہ کرنے کا یا اِن کو جواب دینے کا ایک بہترین طریقہ منتخب کر سکتے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’مثبت سوچ آپ کو آپ کے لیے اور آپ کے پیاروں کے لیے نتیجہ خیز بنا سکتی ہے۔‘ژالے سرحدی نے لکھا کہ ’مثبت سوچ آپ کو ذہنی سکون اور مستقبل میں آنے والے مشکل حالات سے مقابلہ کرنے کی ہمت دیتی ہے۔‘اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ میں کچھ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیےStayHome StayHealthy اور StaySafe۔اُنہوں نے ایک اور پوسٹ میں اپنی مزید تصاویر شیئر کیں۔ژالے سرحدی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں ’صبح بخیر‘ لکھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں