کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت کی کارکردگی افسوس ناک ہے، صوبے بھر میں کھانا نہ ملنے کی شکایات پہنچ رہی ہیں، سندھ حکومت 8 ارب روپے کا راشن تقسیم کرنے کے شواہد بھی پیش نہ کر سکی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز ہونے والی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناکافی انتظامات کے سلسلے میں از
خود نوٹس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالتِ عظمیٰ نے حکومت سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور کہا ہے کہ کراچی میں 11 یونین کونسلز سیل کرنے کی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔سپریم کورٹ کا اپنے حکم نامے میں کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو سیل شدہ یونین کونسلز میں متاثرہ افراد کی تعداد کا بھی علم نہیں، سیل ہونے والی یونین کونسلز میں کھانا اور طبی امداد فراہم کرنے کا کوئی بھی منصوبہ نہیں ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت 8 ارب روپے کا راشن تقسیم کرنے کے شواہد بھی نہ پیش کر سکی، سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ہے، سندھ بھر سے کھانا نہ ملنے کی شکایات پہنچ رہی ہیں۔سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے جواب طلب کیا ہے کہ بتایا جائے کہ راشن کہاں سے اور کتنے میں خریدا گیا؟عدالتِ عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ڈاکٹرز کی ضروریات پوری کریں۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈاکٹرز کو کھانا نہ ملنے کی شکایات کے بھی فوری ازالے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے اور امدادی کاموں کی تفصیلات طلب کر لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں