اتوار کراچی والوں کو سورج کی گرمی نے جھلسا دیا، آج موسم کیسا رہے گا؟

کراچی ( پی این آئی) آج (پیر ) سے سمندری ہوا چلنا شروع ہوجائے گی جس سے موسم بہتر ہوگا، کراچی میں اتوار اپریل کا گرم ترین دن رہا اور درجہ حرارت 41؍ سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔مئی گرم ترین مہینہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کراچی کے چیف سرفراز کے مطابق اتوار کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41؍

سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، شہر میں ماہ اپریل میں سب سے زیادہ گرمی 30؍ اپریل 2002ء کو پڑی جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.4؍ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں یہ دو دن کی گرمی کی لہر تھی جو سمندری ہوا منقطع ہونے کے باعث آئی تھی جبکہ ہفتے کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ؍ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ پیر سے سمندری ہوا چلنا شروع ہوجائے گی جس سے موسم بہتر ہوجائے گا اور رمضان کے آغاز تک 34؍ سے 36؍ سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا پھر گرمی بڑھنے لگے گی اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جائے گا جس سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی، مئی کراچی کے لئے گرم ترین مہینہ ہوگا جس میں ہوا میں نمی بھی زیادہ ہوگی. اتوار کو سب سے زیادہ گرمی تھر کے شہر مٹھی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44؍ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں