اسلام آباد(پی این آئی)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کے لیے 9 اپریل کا نوٹیفکیشن فوری طور پر تاحکم ثانی معطل سمجھا جائے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کی آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹس ( او پی ڈیز) دوبارہ غیر معینہ مدت تک بند
کر دی گئیں۔وفاقی دارالحکومت میں 24 مارچ سے تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز بند تھیں جنہیں کھولنے کے لیے 9 اپریل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم تین روز بعد ہی اس نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوی پی ڈیز سرکاری و نجی اسپتالوں کے ڈاکٹرز کی مخالفت پر ایک بار پھر بند کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں