کورونا کا خوف، ملتان کے ہسپتال سے صفائی کا عملہ بھاگ گیا

ملتان (پی این آئی)محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ ملتان کے نشتر اسپتال میں کورونا کے خوف کے باعث صفائی کا عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نشتر اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت 18ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں خوف پھیل گیا ہے۔ محکمہ صحت

پنجاب کا اس حوالے سے تسلیم کیا ہے کہ طبی عملے کے پاس ناکافی حفاظتی کٹس تھیں جس کے باعث یہ لوگ کورونا کا شکار ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کے متعدد ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس کے کورونا ٹیسٹ لیے جارہے ہیں جب کہ متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سے رابطے میں رہنے والے افراد کی بھی فہرست بھی تیار کی جارہی ہے۔ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کے ڈرسے نشتر اسپتال کی صفائی کا عملہ کام چھوڑ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر،نرسیں، پیرا میڈکس ہی مریضوں کی دیکھ بھال سمیت اسپتال کا ویسٹ تک اٹھانےکا کام کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال کے مریضوں کو کھانا دینے، بچوں کے فیڈر بنانے تک کا کام بھی طبی عملے کے ذمہ ہے کیونکہ انتظامیہ سمیت کوئی ادارہ طبی عملے کا ساتھ نہیں دے رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 5 ہزار 170 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں سے 2400 سے زائد کا تعلق پنجاب سے ہے اور صوبے میں اب تک21 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں