خواہ مخواہ ماسک کا کوئی فائدہ نہیں، جنہیں ضرورت نہیں وہ نہ پہنیں، ظفر مرزا کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ جنہیں ضرورت نہیں وہ بھی این 95 ماسک پہن رہے ہیں مگر یہ ماسک فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے لیے ہے۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران

خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ملی ہیں کہ کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی لباس اور این 95 ماسک کا غلط استعمال ہورہا ہے اور جنہیں ضرورت نہیں وہ بھی پہن رہے ہیں حالانکہ یہ صرف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملےکے لیے ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک بھر میں 24گھنٹوں کےدوران کورونا سے 14 افراد انتقال کر چکے ہیں اور یہ سب افراد وینٹی لیٹررز پر تھے جب کہ ان کے علاوہ وینٹی لیٹرز پر 37افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 185ہوچکی ہے جن میں سے 88 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ہے اور امکان ہے کہ کل ہونے والے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں اضافے کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں