سندھ حکومت کی دہائی، وفاق کی بھیجی 20 ہزار کورونا کٹس خراب ہیں

کراچی(پی این آئی): سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق سے سندھ کوبھیجی گئیں کورونا ٹیسٹنگ کٹس نامکمل اور خراب ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سواب اور وی ٹی ایم کوروناٹیسٹ کےلیے انتہائی ضروری ہیں لیکن سندھ کو 20 ہزار ٹیسٹ کٹس بغیر وی ٹی ایم کے موصول

ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی بھیجی گئیں 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کسی کام کی نہیں کیوں کہ یہ کٹس کلینیکل ایگزامینیشن کے معیار کے مطابق نہیں۔ان کا کہنا کہا کہ وفاقی وزراء کے قول اور فعل میں کتنا تضاد ہے اور یہ شرم کا مقام ہے۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 50 ہزار ٹیسٹ کٹس منگوائی ہیں۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس ایمرجنسی ریلیف فنڈکے تحت خریدی ہیں اور یہ 50 ہزار کٹس کراچی پہنچ گئی ہیں۔واضح رہے کہ سندھ میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کرچکی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں