تازہ ترین

86 کمپنیوں کی سینیٹائزرز کی تیاری کیلئے دائردرخواستیں ڈریپ نے مسترد کردیں

اسلام آباد(پی این آئی)دستاویز کے مطابق ڈریپ کو مجموعی طور پر 173 کمپنیوں نے سینیٹائزرز کی تیاری کیلئے درخواستیں دی تھیں جس میں سے 86 کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے سینیٹائزرز کی تیاری کیلئے 86 کمپنیوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔ڈرگ ریگولیٹری

اتھارٹی نے سینیٹائزرز کی تیارى کیلئے 52 کمپنیوں کو اجازت دى اور 45 درخواستوں کی منظوری اگلے اجلاس تک مؤخر کردی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماہرین صحت نے ہاتھ دھونے اور سینیٹائزرز کے استعمال کی ہدایت کررکھی ہے۔تاہم وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ پاکستان میں بکنے والے سینیٹائزرز کی بڑی تعداد غیر معیاری ہے لہٰذا سینیٹائزرز لیتے وقت کوالٹی کا خیال رکھا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں