احساس کیش پروگرام کے تحت 12ہزار روپے کی تقسیم، اپنے حصے کی رقم کیسے اور کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ تفصیلات پڑھئے

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں امدادی رقم کی تقسیم کا آج (جمعرات) سے آغاز کردیا گیا ہے۔ لوگوںکو رقوم کی فراہمی کے لیے 17 ہزار مراکز قائم کیے گئے ہیں۔احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق مستحق افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر

8171 پر ایس ایم ایس کریں تو جواب میں اہلیت کے بارے میں بتادیا جائے گا۔ اگر میسج بھیجنے والا شخص امداد کا اہل ہوا تو اسے ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا اور یہ بھی بتادیا جائے گا کہ وہ کس مرکز سے رقم حاصل کرسکتا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس صارفین کی صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کیلیئے رقوم کے بائیومیٹرک ادائیگی مراکز اور وہاں قائم کاؤنٹروں کی تعداد میں خٓاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ جمع ہو۔احساس پروگرام کے تحت لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی اور ایک خاندان سے ایک ہی شخص یہ رقم حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔ حکومت نے احساس پروگرام کے حوالے سے ٹال فری نمبر بھی دیا ہے جس پر کال کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اگر کوئی شخص کسی بھی قسم کی معلومات لینا چاہتا ہے تو وہ 080026477 پر کال کرسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں