کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو فوری فعال کرنے کے اقدامات شروع, ٹائیگرز فورس کو کب سے متحرک کر دیا جائے گا؟اعلان ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو فوری آپریشنل کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ثانیہ نشتر اور عثمان ڈار نے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو فوری فعال کرنے کے اقدامات بھی شروع کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم

کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ضلعی انتظامیہ سے مل کر کورونا ٹائیگرز فورس کو متحرک کر دیا جائے گا۔ عثمان ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹائیگرز فورس میں 8 لاکھ خواتین اور مرد شامل ہو چکے ہیں، فورس احساس پروگرام کے اسکور کارڈ پر پورا اترنے والے مستحق افراد کی نشاندہی کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور انھیں راشن تقسیم کرنے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں