اسلام آباد (پی این آئی) شریعہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے موجودہ غیر معمولی صورت حال میں اپنی تعلیمی و تربیتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے متعدد نئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سوشل میڈیا ذرائع کا بھر پور استعمال بالخصوص اکیڈمی کے یوٹیوب چینل کا اجرا،
ویب سائٹ کی ازسر نو تشکیل اور فاصلاتی نظام تعلیم کو مزید فعال کرنا شامل ہیں ۔ اس حوالے سے اکیڈمی نے فوری طور پر مفتیان کرام کے لیے آئن لائن قانون آگاہی کورس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کورس 15 اپریل سے شروع کیا جا رہا ہے جو چھ روز تک جاری رہے گا۔ کورس کے دوران شرکا کو ہر روزصوتی تسجیل کی صورت میں چار لیکچرز بھیجے جائیں گے۔ ہر لیکچر 35 سے 45 منٹ کے دورانیہ پر مشتمل ہوگا۔ کورس میں شرکا کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کی خاطر انہیں ہر روز ایک مختصر سا سوالنامہ بھیجا جائے گا جو اس دن کے لیکچرز کے موضوعات سے متعلق سوالات پر مشتمل ہوگا۔ اسی طرح شرکا کورس اپنے سوالات تحریری صورت میں ارسال کر سکیں گے جن کے جوابات ان کو اگلے دن ارسال کیے جائیں گے۔کورس کے بنیادی موضوعات یہ ہیں:۔پاکستان کا قانونی اور عدالتی نظام۔قرارداد مقاصد: اسلامی نظام کی دستوری اساس۔دساتیر پاکستان اور اس کی اسلامی دفعات۔اسلامی دستوری ادارے ۔ دیوانی اور فوجداری قانون کا تعارف۔ پاکستان میں رائج عائلی قوانین کا تعارف۔حقوق انسانی کا بین الاقوامی نظام۔معاصر قانونی مسائل ( طبی و معاشی مسائل) یہ امر اکیڈمی کے لیے انتہائی باعث اطمینان ہے کہ مجوزہ کورس کو اندرون اور بیرون ملک سے بھر پور پذیرائی ملی ہے اور آٹھ سو سے زائد مفتیان کرام نے اس میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ ابھی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں سات روز باقی ہیں۔ کورس سے متعلق مزید تفصیلات بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں