شوبز کی جوڑی ڈاکٹروں کی مدد کے لئے سرگرم ہو گئی

کراچی(پی این آئی)اداکارہ اقراعزیز اور ان کے شوہر یاسر نے گھر پر رہ کر ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی لباس تیار کیا ہے۔جوڑے نے اپنے ویڈیو پیغام میں دوسروں کو بھی یہی عمل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ویڈیو میں یاسر نے اعتراف کیا کہ مجھے اسٹیچنگ بالکل نہیں آتی لیکن بیگم کی ہدایت کے مطابق کام کررہا ہوں، یہ عمل بہت

ہی آسان ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ وہ سوٹ ہے جو ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے اولین دستے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے تیار کررہے ہیں۔اقراعزیز نے کہا کہ یاسر اور میں نے مل کر یہ سوٹ طبی عملے کی حفاظت کے لیے بنایا ہے۔جوڑے نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ اگر ہر گھر سے ایک سوٹ تیار ہوجائے تو کورونا وائرس سے لڑنے والے طبی عملے کی حفاظت کے لیے بندوبست ہوجائےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں