کراچی(پی این آئی)لاک ڈاؤن کے باعث یومیہ دیہاڑی دار طبقہ اور نادار افراد کی مدد کے لیے مختلف اداروں اور مخیر حضرات کی جانب سے راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، مگر اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر قائد میں لٹیرے بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔شہر میں مستحق افراد امدادی سامان کو ترس رہے ہیں لیکن لٹیرے
منوں راشن جمع کئے بیٹھے ہیں۔ ایک دکان پر جب امدادی راشن فروخت کرنے کے لیے مرد اور عورت آئے تو دکاندار نے ان کی خفیہ طور پر ویڈیو بھی بنا لی۔راشن بیچنے کے لیے آنے والے افراد نے راشن کے بجائے شیمپو، صابن وغیرہ اور نقد پیسے مانگے۔دکاندار کے پوچھنے پر راشن بیچنے والوں نے بتایا کہ ان کے پاس 4 سے 5 من راشن گھر میں پڑا ہے جسے وہ فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ دکاندار نے انہیں وقتی طور پر راشن لینے سے منع کر کے روانہ کر دیا۔دوسری جانب گلشن اقبال پولیس نے امداد کا راشن بیچنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں